Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این ٹی ڈی سی نے عالمی ثالثی عدالت میں ایرانی کمپنی کے خلاف کیس جیت لیا

شائع 25 اپريل 2020 05:02am

اسلام آباد: حکومت پاکستان کے ادارے نیشنل ٹرانسمیشن ایند ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو عالمی ثالثی ٹربیونل میں ایک ایرانی کمپنی کے خلاف بڑی فتح حاصل ہو گئی ہے۔

عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان میں ایک منصوبے کو نامکمل چھوڑنے پر ایرانی کمپنی کو 72 کروڑ روپے مع انٹرسٹ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

این ٹی ڈی سی اور ایرانی کمپنی کے مابین پیرس میں آئی سی سی بین الاقوامی ثالثی عدالت میں کیس چل رہا تھا، ایرانی کمپنی نے 500 کے وی گڈو ملتان ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا تھا۔

این ٹی ڈی سی کی طرف سے ٹھیکا منسوخ کرنے پر ایرانی کمپنی کے خلاف عالمی ثالثی ٹربیونل میں کیس دائر کیا گیا تھا، جس پر ٹربیونل نے این ٹی ڈی سی کے حق میں فیصلہ سنا دیا، اور ایرانی کمپنی کو 72 کروڑ روپے مع انٹرسٹ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا تھا کہ عالمی ثالثی عدالت میں ایرانی کمپنی کے خلاف کیس جیتنا پاکستان کی بڑی فتح ہے، ایرانی کمپنی نے 500 کے وی گڈو، ملتان ٹرانس میشن لائن کی کا کام ادھورا چھوڑ دیا تھا۔

خیال رہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی حکومت پاکستان کی کمپنی ہے جو بجلی کی ترسیل کا کام کرتی ہے۔